نمیبیا کو شکست ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

113

 

ابوظہبی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کوشکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم  5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی ۔

 

ابوظہبی  کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور محمد حفیظ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 20 اوورز میں 189 رنز بنائے اور نمیبیا کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

 

پاکستان کی طرف سے  بابر اعظم 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخرزمان نے 5 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے ۔

 

ابوظہبی کے کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا  کہ ہم اپنی بیٹنگ کا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ نمیبیا کے کپتان کا کہنا ہے کہ ہم اگر ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے ۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.