ابوظہبی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی کے کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بیٹنگ کا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ نمیبیا کے کپتان کا کہنا ہے کہ ہم اگر ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے ۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.