سٹار کرکٹر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کیساتھ ایک اور بولڈ فوٹو شوٹ 

637

 

خوبروہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور سٹار کرکٹر شعیب ملک کا ایک اور بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

 

 

نئے فوٹو شوٹ میں صارفین قومی کرکٹر شعیب ملک کی ماڈلنگ کی صلاحیت سے بے حد حیران نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دونوں نے ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔

عائشہ عمر اور شعیب نے اپنا یہ فوٹو شوٹ ایک پاکستانی میگزین کے لیے کروایا تھا جس کی تصاویر دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی تھیں۔

شعیب ملک اور عائشہ عمر نے جریدے کے سرورق پر موجود اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ شعیب ملک نے لکھا کہ ’وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس میگزین کی ٹیم کے ساتھ کام کو خوب پسند کیا’۔

دوسری طرف اداکارہ نے بھی قومی کرکٹر کیساتھ اپنے اس فوٹو شوٹ کو شیئر کیا۔

شعیب ملک اور عائشہ عمر کے گزشتہ ہونے والے بولڈ فوٹو شوٹ پرمداحوں کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا تھا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی۔ کچھ صارفین نے کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کیساتھ فوٹو شوٹ کروانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اس وقت قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.