عمران خان استعفیٰ دیں پاکستان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے: مریم اورنگزیب

107

 

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ۔

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  فسطائی حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا۔ نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا ۔عمران خان کے ہوتے ہوئے نہ مہنگائی ختم ہو سکتی ہے، روزگار مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے ۔

 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان استعفی دے دیں ۔ فیٹف سے بھی نکل جائیں گے ۔ آئی ایم ایف کو بھی گھر بھیج دیں گے ۔ مہنگائی ختم، عوام کو روزگار فراہم کردیں گے اور معیشت بھی ٹھیک کر دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کریں گے، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات بنائیں گے اور خواتین سمیت اینکرز اور کالم نگاروں پر حملے ہوں گے تو پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکلے گا۔

تبصرے بند ہیں.