ٹی 20ورلڈکپ، انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

110

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں تین فاسٹ باؤلرز شامل ہیں اور ہم اچھی باﺅلنگ کے ذریعے حریف ٹیم کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کی قیادت کیرین پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایوین لوئس، لینڈل سیمنز، کرس گیل، شمرون ہیت مائر، نکولس پورن، اینڈرے رسل، ڈوین براوو، عقیل حسین، عبید مکوئے اور روی رامپال شامل ہیں۔ 
انگلینڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، لائم لیونگ سٹون، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل راشد اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.