کیا مذہبی جماعت کا لانگ مارچ ختم ہونے جا رہا ہے ؟اہم فیصلہ سامنے آگیا

126

لاہور :وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی جماعت کی طرف سے اسلام آباد،فیض آباد کی طرف لانگ مارچ کو ختم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا گیاجس میں حکومتی کمیٹی کے اراکین سعد رضوی سے مذاکرات کیلئے آج کوٹ لکھپت جائینگے ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری مذہبی جماعت کے دھرنے نے اب اسلام آباد فیض آباد کا رُخ کر لیا ہے دوسری طرف حکومت نے مذہبی جماعت سے مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی کو سعد رضوی سے مذاکرات کیلئے کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں ایک وفاقی اور ایک صوبائی وزیر شامل ہونگے ۔

 

ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق دونوں وزرا کوٹ لکھپت جیل میں قید سعد رضوی سے مذاکرات کیلئے جائینگے ۔

 

واضح رہے گزشتہ روز مذہبی جماعت کے کارکنوں نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا شروع کر دیا تھا ، اس دوران پولیس اہلکاروں اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مذہبی جماعت کے اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی جس سے 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کارکنوں کے تشدد سے ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے لاہور میں ضلع کچہری کے قریب سیکورٹی کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں  کو گاڑی کے نیچے کچل دیا جس سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ایک اہلکار مظاہرین کے تشدد سے شہید ہوا جھڑپوں میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.