اسلام آباد: ادارہ شماریات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے اور کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 15.72 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مزید 1.38 فیصد اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد ہوگئی۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 15.72 فیصد پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ٹماٹر اوسط 27 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس سے ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو ہوگئی۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154روپے 15 پیسے، گھی 6 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور ایک ہفتے میں چینی اوسط 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور لہسن، آلو،انڈے، دودھ، دہی، مٹن، دال ماش بھی مہنگی ہوئیں۔
ایک ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ زندہ مرغی اوسط فی کلو 6 روپے 34 پیسے، آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا ۔ ایک ہفتے میں دال چنا، دال مونگ، پیاز اور گڑ بھی سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تبصرے بند ہیں.