پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد کا انتقال، 1690 مریضوں کی حالت تشویشناک

100

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار 330 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 44 ہزار 334 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی مثبت شرح 1.40 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 سے تجاوز کر چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.