امریکی نیوز چینل پر پورن ویڈیو چلادی گئی

1,534

واشنگٹن: امریکی نجی نیوزچینل پر پورن ویڈیو چلادی گئی ۔ موسم کا حال بتانے والی اینکر پرسن صورتحال سے بے خبر خبریں پڑھتی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک نجی نیوز چینل کو اس وقت سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب محکمہ موسمیات کی خبروں کے دوران سکرین پر پورن ویڈیو کا کلپ چلنا شروع ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر خاتون اینکر پرسن ناظرین کو موسم کا حال بتا رہی تھی کہ اچانک سکرین پر پورن ویڈیو کا کلپ چلنا شروع ہوگیا ۔ پورن ویڈیو کا یہ کلپ 13 سیکنڈ پر محیط تھا جس نے دیکھنے والوں کو دم بخود کردیا ۔

نجی چینل پر پورن ویڈیو کے کئی لوگوں نے سکرین شارٹ بھی لئے اور کچھ نے ویڈیو بنا کر شیئر بھی کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے ۔

موسم کا حال بتانے والی اینکر پرسن صورتحال سے بے خبر اپنی خبریں پڑھتی رہی ۔

 واشنگٹن پولیس نے ناظرین کی جانب سے شکایات درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیوز چینل پر پورن ویڈیو دکھانے کی شکایات متعدد ٹیلی فونز کالز کے ذریعے موصول ہوئیں۔ نجی نیوز چینل کی انتظامیہ اس معاملے میں تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے کہ نیوز چینل پر پورن ویڈیو کیسے چلی ہے اور کون لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں ۔

دوسری طرف چینل انتظامیہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورن ویڈیو غلطی سے براہ راست نشر ہو گئی تھیں، اس پر ہم دلی طور پر اپنے ناظرین سے معذرت خواہ ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل انتظامیہ  کوشش کر رہی ہے  کہ مستقبل میں دوبارہ کبھی ایسا واقعہ رونما نہ ہو ،  اس کے لئے سیکورٹی اور فلٹرز کو مزیدسخت کردیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.