پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

153

کراچی: پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم ایک بار پھر سمندر برد کرتے ہوئے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنا دئیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور سب میرین کے پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے تیسری بار بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا، پاک بحریہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں ہمہ وقت چوکنا ہے اور میری ٹائم سرحدوں کا دفاع یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، بھارت کی بزدلانہ کوششیں قابل مذمت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.