ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ کا پاپوانیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

121

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءکے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے پاپوانیوگنی کی قیادت اسد والا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی اورا، لیگا سیاکا، چارلز امینی، سیسی باؤ، سائمن اتائی، نورمین وانووا، کیپلن دوریگا، شیڈ سوپر، کابووا موریا اور نوسائنا پوکانا شامل ہیں۔ 
سکاٹ لینڈ کی قیادت کائل کوئٹزر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جارج میونسی، میتھیو کروس، ریچی بیرنگٹن، کالوم میکلیوڈ، کرس گریوز، مارک واٹ، جوش ڈیوی، بریڈلی وہیل اور الاسڈائر ایوانز شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.