ٹی 20 ورلڈکپ، قومی ٹیم آج ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

158

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی جس کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ 
تفصیل کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے وارم اپ میچ کیلئے میدان میں اترے گی جبکہ وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ 
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی جس کے بعد 26 اکتوبر کو اس کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہو گا۔ 
پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اس لئے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.