استنبول: ترک صدر نے کہا ہے کہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔
ائیرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے کہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی جس کے بدلے میں امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائےگا۔
خیال رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے 2019 میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کردیا تھا۔
گزشتہ ماہ خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترکی نےامریکا سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنائزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.