سابق ڈی ایم ایس گنگارام ہسپتال کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز

116

لاہور: محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے ہیرا پھیری ، بوگس ریگولرائزیشن اور خود کو فائدہ پہنچانے والے سابق ڈی ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عبدلقدیر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

اس کیس کے حوالے سے ڈاکٹر منیر احمد پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام انکوائری آفیسر مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدلقدیر نے بطور ڈی ایم ایس (ایم اینڈ آر) سر گنگا رام ہسپتال بے قاعدگیوں کا ارتکاب کیا ، اُن کی بے ظابطگیاں پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت بدانتظامی کے مترادف ہیں ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدلقدیر نے میرٹ سے ہٹ کر بغیر کسی اشتہار اور انٹرویو اپنی تقرری کا انتظام کیا ، اشتہار اور میرٹ کے بغیر کسی بھی شخص کی تقرری خلاف آئین و قانون ہے ۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدلقدیر نے مستقل تعیناتی کیلئے محکمہ صحت کو بھیجی گئی فہرست میں اپنا نام شامل کروایا ۔ ڈاکٹر عبدلقدیر مذکورہ پالیسی کے تحت اہل نہیں تھے ۔

واضح رہے کہ سابق ڈی ایم ایس سر گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عبدلقدیر اس وقت نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں تعینات ہیں ۔ ڈاکٹر عبدلقدیر پر اپنی تعیناتی کیلئے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کا الزام ہے ۔

تبصرے بند ہیں.