ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ڈالر کو خود تباہ کر رہا ہے۔ امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر وہ خود بیٹھا ہے۔
روسی صدر پیوٹن کا انرجی کانفرنس کے موقع پر امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا مزید قرضے حاصل کر رہا ہے جس سے ڈالر کی قدر گر رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے دوسرے ممالک پر معاشی پابندیاں بہت بڑی غلطی ہے۔ امریکی پابندیوں کے باعث دوسری کرنسی پر منتقل ہونے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔
دوسری جانب علاقائی ملکوں کی سیکیورٹی کیلئے بلائی گئی ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسند دوبارہ فعال ہو رہے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس وقت شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے شدت پسند بڑی تعداد میں افغان سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں افغان صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد افغانستان کی ہمسایہ ریاستوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کریں۔
تاجکستان کی نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ سیمومین یاتیموف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ افغانستان سے اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار ہمارے ملک میں پہنچائی جا رہی ہے اور اس میں روز بروز شدت آ رہی ہے، یہ صورتحال ہمارے لئے بہت پریشان کن ہے۔
تبصرے بند ہیں.