وزیر اعظم عمران خان  کی صدر جوبائیڈن سے جلد گفتگو ہوگی: امریکی نائب وزیر خارجہ

135

 

اسلام آباد : امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے یقین دلایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو جلد ہوگی ۔اس حوالے سے قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ۔

 

نیو نیوز کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ  پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں ۔دیکھتے ہیں معاملات آگے کس طرح چلتے ہیں ۔ہر ملک کی خواہش ہے کہ صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو کریں۔

 

کانگریس میں پیش ہونے والے پاکستان مخالف بل کے بارے میں میں انہوں نے کہا کہ اس بل سے پریشان ہونے کی ضروت نہیں  کیونکہ گانگریس میں سیکڑوں بل پیش ہوتےہیں ضروری نہیں کہ وہ قانون  بنے ۔

 

واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین گزشتہ روز بھارت کے دورہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔ انہوں نے دفترخارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

تبصرے بند ہیں.