ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

157

کراچی :ماہ ربیع الاول کا چاند نظرآگیا جس کے مطابق 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو ہوگی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادنے اعلان کیا  کہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ربیع الاول 8 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبد الخیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا ۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےارکان سمیت محکمہ موسمیات،سپارکو اور سائنس ٹیکنالوجی  کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.