کرکٹر انضمام الحق ا سوقت کس حال میں ہیں ؟تازہ ترین اپ ڈیٹ

163

لاہور :کرکٹر انضمام الحق کو دل میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ،انضام الحق کی طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہارٹ اٹیک انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد آج طبیعت میں مسلسل بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

 

انضمام ا لحق طبیعت خرابی کی خبر سن کر سابق کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وسیم اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پیارے انضی ،اتنا پیارا دل ہے تمہار ا ،لگتا ہے نذر لگ گئی‘‘

 

 

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کاکہناہےانضمام ہمیشہ فائٹررہےہیں ،توقع ہےاس صورت حال سے جلدباہرآجائیں گے۔


تبصرے بند ہیں.