کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے برطانیہ میں فوج طلب کر لی گئی 

115

برطانوی حکومت نے پٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ،کسی بھی وقت پٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایندھن کی ترسیل ٹرک ڈرائیورز نہ ہونے کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہو چکی ہے ،برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار چکا ہے ،اس پٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت برطانیہ نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے ۔

ایندھن کی ترسیل کے لیے برطانوی  فوج کے ٹرک ڈرائیورز کی ایک محدود تعداد کو الرٹ کر دیا گیا ہے،برطانیہ میں کئی پیٹرول پمپس اب خالی ہوگئے ہیں جبکہ باقی پیٹرول  فراہم کرنے والے  پمپوں پر شہریوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں  لگی ہیں۔

 برطانوی حکومت نے کرسمس سے قبل 5 ہزار ٹرک ڈرائیورز  کو ورک ویزوں پر ملک میں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.