طالبان نے داڑھی تراشنے پر پابندی لگادی ، حکم نامہ جاری

136

کابل :طالبان نے صوبہ ہلمند میں داڑھی ترشوانے یا منڈھوانے پر پابندی عائد کردی ۔ ہلمند کے تمام حجاموں کو طالبان کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے تمام حجاموں کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ اسلام میں داڑھی منڈوانا یا ترشوانا ممنوع ہے اس لئے کوئی بھی حجام کسی بھی گاہک کی داڑھی نہ مونڈھے ۔ 

طالبان کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی حجام نے کسی بھی گاہک کی داڑھی مونڈھی تو وہ اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہوگا  اور اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 

 ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند کا کہنا ہے کہ  داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبے کے تمام حجاموں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا گیا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ داڑھی مونڈھوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہرات کا کنٹرول حاصل کرتے ہی طالبان کی مقامی قیادت نے صوبے بھر میں داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں اس پر باقاعدہ قانون سازی کردی جائے گی  ۔

تبصرے بند ہیں.