لاہور میں ایک اور راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

187

لاہور: ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لاہور گریٹر اقبال پارک کے واقعہ کے بعد اب ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے۔ اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے۔ خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ہے ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.