سکس ریڈورلڈکپ سنوکر : فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح کو بھارتی کھلاڑی سے شکست 

674

سکس ریڈ ورلڈکپ سنوکرکےفائنل میں پاکستان کےبابرمسیح بھارتی کھلاڑی سےہارگئے،قطرمیں ہونےوالے ایونٹ کےفائنل میں بھارت کےپنکج ایڈوانی نے بابرمسیح کوشکست دی۔

 

بھارتی کھلاڑی نے پانچ کےمقابلےمیں سات فریم سے کامیابی حاصل کی ،پاکستانی کھلاڑی نے پورے ٹورنامنٹ کےدوران شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔

 

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کے بابر مسیح نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہم وطن حارث طاہر کو 0-6 سے شکست دی تھی ۔

 

اس سے قبل پیر کی صبح کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچز میں بابر مسیح نے بیلجیم کے کیون ہینسنز کو 2-6 سے ہرایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.