دنیا کو جاگنا ہو گا ،ہم ایک کھائی کے کنارے پر پہنچ چکے ہیں:اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے خبردار کر دیا 

116

نیویارک:اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھادنیا کو جاگنا ہو گا ،ہم ایک کھائی کے کنارے پر پہنچ چکے ہیں اور غلط سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا دنیا کورونا ویکسین کی بروقت اور مساوی تقسیم میں ناکام رہی ہے،انہوں نے نشاندہی کہ دنیا کے کچھ حصوں میں کچرے میں ناقابل استعمال  اور استعمال نہ کی گئی ویکسین ملنے کے شواہد ملے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

 

انہوں نے کہا امیر ممالک کی طرف سے اس طرح کا دوہرا معیار انتہائی افسوسناک ہے ،انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا  امیر ممالک میں بڑی تعداد میں لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگ چکی جبکہ براعظم  افریقا میں 90 فیصد افراد کو ویکسین کی صرف ایک خوراک ہی لگ سکی ہے۔

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا  دنیا کو جاگنا ہوگا، ہم ایک کھائی کے کنارے پر پہنچ چکے ہیں، اور غلط سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.