کانگریس نے چرنجیت سنگھ کو ریاست پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

117

چندی گڑھ: بھارتی پنجاب میں سیاسی پارہ ہائی ہے اور اپوزیشن جماعت کانگریس نے چرنجیت سنگھ کو ریاست پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔

پارٹی میں اختلافات پر کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس نے پنجاب میں اب چرنجیت سنگھ کو نیا وزیراعلیٰ چُن لیا ہے اور وہ ریاست کے پہلے دلت سکھ وزیراعلیٰ ہوں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چرنجیت سنگھ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ چرنجیت سنگھ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا ۔ یہ استعفی ریاستی الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے گورنر سے ملاقات کے دوران دیا اور کانگریس پارٹی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اپنی تضحیک محسوس کر رہا تھا، کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفی دیا۔ میں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.