اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طورپر سیریز منسوخ کی ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورہ کے دوران نیوزی لینڈ حکام کی طرف سے سیکورٹی خدشا ت کا اظہار کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کو سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی ۔
پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود نیوزی لینڈ نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کا دورہ اچانک ختم کردیا ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان میں سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر دورہ منسوخ کررہے ہیں ۔
نیوزی لینڈ حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی واپسی کے فوری انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.