کورونا وائرس سے مزید 66 افراد ہلاک، 3 ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ 

178

اسلام آباد: پاکستان بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 12 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 12 نئے مریض سامنے آئے جبکہ مزید 66 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 4 ہو گئی ہے اور ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہو گئی ہے۔ 
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار 196، سندھ میں 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، بلوچستان میں 32 ہزار 671، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 549 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ 
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 778 نئے ٹیسٹ ہوئے جبکہ اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پنجاب میں اب تک 12 ہزار 319، سندھ میں 7 ہزار 210، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 329، اسلام آباد میں 893، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.