ہرجانہ کیس ، گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کو عدالتی نوٹس جاری

175

کراچی  : سندھ ہائی کورٹ نے معروف گلو کارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کی جانب سے ہر جانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کور ٹ میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن سابق شوہر اشتیاق بیگ کی زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کونوٹس جاری کرتے ہوئے7 اکتوبرکوتفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک معاملے پر بات کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے زوہیب حسن کو ہدایت کی کہ اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیں۔

یاد رہے پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی کی تھی، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی قرار دیا تھا کہ موت کی وجہ کینسر تھی۔

اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ زوہیب حسن نے جو الزامات عائد کیے وہ بہت سنگین ہیں، الزامات کا مقصد میری شہرت کو نقصان پہنچانا تھا ، وکیل کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن زوہیب حسن نےایک ماہ بعدبھی جواب دینے میں ناکام رہے اور الزامات واپس نہ لیے۔

تبصرے بند ہیں.