اب وائس میسجز سننے کیساتھ ساتھ پڑھ بھی سکیں گے ،وائس کا نیا حیران کن فیچر 

167

وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں جدت آتی جا رہی ہے ،نئی سے نئی ٹیکنالوجی پیش کرنے میں بڑی بڑی کمپنیوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں ،ایسے میں واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک نئی سہولت کا اضافہ کر دیاہے ۔

 

واٹس ایپ  نے سماعت سے محروم افراد کے لیے ’ وائس میسیجز‘ کو پڑھنے کا فیچر  متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ، اس فیچر کے تحت آڈیو پیغامات کو سننے کے ساتھ ساتھ پڑھابھی  جا سکے گا ۔

 

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے یہ ایک آپشنل فیچر ہوگا اور اسے پڑھنے کے لیے صارف کی خصوصی اجازت درکار ہوگی، اجازت ملنے کے بعد صارف پیغام کو پڑھ سکیں گے ۔

 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.