یکم اکتوبر سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی

155

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ہوائی سفر پابندی ہو گی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کورونا وائرس کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو رکھنے سے متعلق ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ یکم اکتوبر سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سی اے اے کے ہدایت نامے کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ہوائی سفر پر پابندی ہو گی جبکہ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
سی اے اے کے مطابق ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ مریضوں کیلئے معالج کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا جبکہ پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی۔
سی اے اے کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے پاکستان کے ایئرپورٹس پر کورونا وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے اور تمام ائیرلائنز کو نئی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.