مسلم لیگ کے سینئر رہنمائوں کی شہباز شریف سے ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

200

لاہور :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں نے شہبا زشریف سے اہم ملاقات کی ،جس میں سینئر لیگی رہنمائوں نے پہلی دفعہ شہباز شریف کو سڑک کی سیاست کوشروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہو رمیں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اراکین نے شہباز شریف کو پہلے کی طرح متحرک ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آپ نے پارٹی کو متحرک نہ کیا تو شاید بہت دیر ہو جائے ۔

لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا انتخابات کی تیاریوں کیلئے  پارٹی کو فعال کیا جائے،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بالکل ٹھیک ہے ہمیں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ،پارٹی اراکین نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سڑک کی سیاست کو دوبارہ گرم کریں ،اگر اب آپ نے سیاست سڑک پر گرم نہ کی تو دیر ہو جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.