راولپنڈی: آرمی چیف نے کہا مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشتگردی کے خلاف کامیابی سمیٹی اور مغربی زون پر بارڈر مینجمنٹ کے بروقت اقدامات کے ثمرات آ رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور انہیں سیکیورٹی اور سلامتی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود سرحدیں مکمل محفوظ ہیں اور قوم کے تعاون سے صورتحال بہتر ہو چکی ہے جبکہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشتگردی کے خلاف کامیابی سمیٹی اور مغربی زون پر بارڈر مینجمنٹ کے بروقت اقدامات کے ثمرات آ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے جبکہ افواج پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شرکا کے سوالات کے مفصل جوابات دیئے۔
تبصرے بند ہیں.