لندن : بائیس سالہ برطانوی اداکارہ اور رقاصہ میڈی دردانت ہولمبے اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں ۔ گھر میں ایک اور نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھمپٹن شائر کے ایک گھر میں 22 سالہ لڑکی اور ایک مرد کی لاش پائی گئی ہے۔ لڑکی کی شناخت میڈی دردانت ہولمبے کے نام سے ہوئی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میڈی کی لاش جہاں سے ملی ہے اسی گھر میں ایک اور شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے ۔
دونوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغا ز کردیا گیا ہے ۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ان اموات کو حادثاتی موت قرار دیا ہے تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈی ہولمبے بہت ملنسار اور ہر کسی کی عزت کرنے والی لڑکی تھی انہوں نے کیرئیر میں بہت کچھ پلان کیا ہوا تھا لیکن افسوس کہ وہ سب ان ناممکن ہے ۔
واقعہ کی تحقیقات پٌر مامور انسپکٹر نکول کا کہنا ہے کہ پولیس متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں ہم حقائق کے بہت قریب پہنچ جائیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.