کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ صوبے بھر میں رات 12 بجے تک ان ڈور ڈائننگ کی اجازت

177

کراچی: شہر قائد اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ بھر میں رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی اور اس حوالے سے نیا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں کورونا ایس او پیز اور پابندیوں سے متعلق جاری کئے گئے نئے حکم نامے کے تحت کراچی ڈویژن اور حیدر آباد ضلع میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی۔ 
نئے حکم نامے کے تحت آﺅٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔ 
دوسری جانب عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں جہاں طلباء50 فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے۔ 
سندھ بھر میں سکول، کالجز اور جامعات سٹاف کی 100 فیصد ویکسی نیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے کھولے گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کر رکھا ہے کہ صرف وہی تعلیمی ادارے کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی عملہ مکمل ویکسی نیشن کرا چکا ہو گا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.