لاہور: جرائم میں ملوث ایس ایچ اوز پر شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جرم کی پشت پناہی پر اب تھانے کے تھانیدار کا بھی مقدمے میں چالان ہوگا، لاہور کے تمام ایس ایچ اوز سے شورٹی بانڈ طلب کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل جرائم،منشیات فروشی، قحبہ خانے اور جوئے کے اڈے چلانے، ان جرائم کی سرپرستی وپشت پناہی کرنے اور منتھلی لے کر چپ سادھ لینے والے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی اسی جرم کے مقدمے کارروائی کی جائے گی اور قصوروار ہونے پر ایس ایچ اوز کا مقدمہ میں چالان کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے اپنے اس فیصلے سے شہر کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو آگاہ کر دیا ہے اور ایس ایچ اوز سے اس حوالے سے شورٹی بانڈ طلب کر لئے ہیں۔
تمام ایس ایچ اوز شارٹی بانڈ بھر کر پولیس حکام کو جمع کرائیں گے کہ وہ اپنے علاقے میں سوشل جرائم،جوا، منشیات، قحبہ خانے میں ملوث نہیں اورنہ ہی میری ایما پر علاقے میں یہ جرائم ہو رہے ہیں۔ جو بھی ایسا جرم نوٹس میں آتا ہے۔ حسب ضابطہ کارروائی کی جاتی ہے۔
اگر یہ ثابت ہو جائے کہ میں ایسے سوشل جرائم میں کسی طرح بھی ملوث ہوں تو مجھے اس مقدمے میں چالان کیا جائے اور میرے خلاف جو محکمانہ کارروائی بنتی ہے کی جائے۔ میرا اس میں کوئی عذر نہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.