ممبئی : بالی وڈ سٹار بگ بی امیتابھ بچن کے نام سے کون واقف نہیں ۔ ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری اور ورسٹائل اداکاری کی ساری دنیا معترف ہے لیکن وہ ایک لفظ پر اٹک گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ” کون بنے گا کروڑپتی "سیریل کی قسط نمبر 13 میں بطور میزبان مہمان سے سوال پوچھنا تھا کہ
میو کومائی کوسس بیماری کو حرف عام میں کیا کہتے ہیں ۔
امیتابھ بچن نے ” میوکومائی کوسس ” کے لفظ کو ادا کرنے میں سات سے آٹھ مرتبہ ری ٹیک کیا لیکن وہ اس لفظ کو صحیح انداز میں ادا نہ کرسکے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ” اس بیماری کانام بولتے بولتے بندہ خود ہی بیمار ہوجائے ”
پروگرام کی ریکارڈنگ میں چند منٹ کے وقفے کے بعد امیتابھ بچن نے میو کو مائی کوسس کے لفظ کو روانی سے بول ہی دیا اور پروگرام میں شریک خاتون نے جواب میں بلیک فنگس کہہ کر انعام جیت لیا ۔
تبصرے بند ہیں.