لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا ٹریلرریلیز کردیا گیا

167

بالی وڈ: امریکی اداکارہ  کرسٹن سٹیورٹ نے لیڈی ڈیا نا کے انداز میں ڈائیلاگ بول کر سب کو حیران کردیا ۔ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا پر بننے والی فلم ” سپنسر ” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔ ٹریلر میں شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کو محوگفتگو دکھایا گیا ہے ۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ” سپنسر ” میں کرسٹن سٹیورٹ لیڈی ڈیانا کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ شہزادہ چارلس کا کردار جیک فاردنگ اداکررہے ہیں ۔

فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو عوام کی بڑی تعداد نے پسندکیا ہے ۔

فلم ” سپنسر  ” کے ٹریلر میں  اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کے   لیڈی ڈیانا کے انداز میں بولنے کو بہت پسند کیا گیا ہے ۔ اکثر مداح ان کے لیڈی ڈیانا کے انداز میں بولنے پر حیران بھی ہیں ۔ یہ فلم نومبر میں ریلیز کی جائے گی ۔

 

فلم کے   ٹریلر میں کچھ سین  کرسمس کی تقریب کے بھی دکھائے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ فلم سپنسر  لیڈی ڈیا نا اور شہزادہ چارلس کی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بنائی گئی ہے ۔  فلم میں دونوں میاں بیوی کے درمیان تنازعات طلاق اور پھر علیحدگی کو موضوع بنایا گیا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.