لاہور : پنجاب حکومت کا ایک اور مثالی اقدام ۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ریسکیو ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے- ریسکیو ائیرایمبولینس کے اجرا کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ائیر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔پنجاب خطے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا- ریسکیو ائیرایمبولینس سروس سےدور درازعلاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کاروسیع ہوگا-
تبصرے بند ہیں.