کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہو گی :طالبان کمانڈر

261

کابل :افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں کسی قسم کا کوئی عبوری نظام حکومت قائم نہیں کیا جائیگا ،افغانستان میں مکمل طور پر انتقال اقتدار چاہتے ہیں ۔

 

افغانستان میں طالبان کا راج آگیا ،عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا، طالبان نے عبوری حکومت کی تجویز مسترد کر دی۔

 

واضح رہے ا س سے قبل طالبان نے کابل پہنچ کر عام معافی کا اعلان کیا اور اپنے ساتھیوں کو شہریوں کو عزت و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

 

طالبان کمانڈر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینگے اور نہ ہی کسی کیساتھ زیادتی ہوگی ،عوام پرسکون رہیں ۔

تبصرے بند ہیں.