لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

174

اسلام آباد : حکومت نے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو آئندہ 15 دن کے لیے برقرار رکھا گیا ہے ۔

 

نیو نیوز کے مطابق  پٹرول کی قیمیت 119.80 روپے کی سطح پر برقرار رکھے گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے کی سطح پر برقرار  ہے۔

 

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسہ فی لٹر اضافے کی منظوری ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

 

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.