کنگسٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے

174

جمیکا: کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے ۔
تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے باروں کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا لیکن کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کو دوسری اننگز میں 124 رنز کی برتری حاصل ہے ۔
کرکٹر فہیم اشرف کہتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا برتاؤ ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہوتا جاتا ہے ، پہلے دو دن کی نسبت آج پچ قدرے بہتر تھا ۔ کسی بھی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں ہوتی ، ہم مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے طویل پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کریں گے ۔
واضح رہے کہ کنگسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے ۔ میزبان کو مہمان ٹیم پر 36 رنز کی برتری حاصل ہے ۔
کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 251 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جوشوا ڈی سلوا اور جومیل ویریکن وکٹ پر موجود تھے ۔
پاکستان کو ویسٹ انڈین ٹیم کو آؤٹ کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور میزبان ٹیم اپنے گزشتہ دن کے اسکور میں مزید 2 رنز کے اضافے سے پویلین لوٹ گئی ۔
شاہین شاہ آفریدی نے دن کے پہلے ہی اوور میں ویریکن کو چلتا کیا اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں جوشوا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کے بڑی لیڈ کے حصول کے خواب پر پانی پھیر دیا ۔

تبصرے بند ہیں.