اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے چینی سفیر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ،سی پیک ،کورونا ویکسین ،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز شاکر عباسی کے مطابق چینی سفیر نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سی پیک،کورونا ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
واضح رہے ایک روز قبل ہی پاکستان کی طرف سے داسو ڈیم تحقیقات کو پبلک کیا گیاتھا جس میں داسو ڈیم کا ذمہ دار بھارتی ایجنسی را اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کو ٹھہرایا گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.