شمالی علاقہ جات میں سیر پر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

235

سوات :شمالی علاقہ جات میں سیر و سیاحت پر جانے والے سیاحوں کیلئے زبردست خوشخبری سامنے آگئی ،اب شمالی علاقہ جات بابوسرٹاپ ،لولوسر جھیل، بابو سرپاس اور جھیل سیف الملوک پر انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ملک بھرمیں موبائل کوریج سے محروم سیاحتی مقامات پرکوریج فراہمی کا منصوبہ تیارکرلیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ نے سیاحتی مقامات پر فورجی سروسز کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کے بعد ملک بھر میں 27 مختلف مقامات پر موبائل فون سروسز فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق بابوسرٹاپ ،لولوسر جھیل، بابو سرپاس سمیت دیگر تیرہ علاقوں میں سروسز فراہمی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ،سیف الملوک جھیل پر بھی موبائل سروسز فراہم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے ،اس کے علاوہ مشک پوری پیک اورگلیات کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروسز فراہم کی جائیں گی ،یوایس ایف کی جانب سے موبائل سروسز کی فراہمی سے متعلق ٹینڈرجاری کردیئے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے بولیاں وصول ہونے کے بعد سروسز کی فراہمی کا عمل آگے بڑھایاجائے گا،یوایس ایف بورڈ کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.