پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جان سے گئے

173

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، آج مزید 79 افراد جان سے گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 619 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

 

رپورٹ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہو گئی ہے ۔

 

دوسری جانب ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز کے پیش نظر مزید 12 گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.