سعودی عرب میں ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والا پاکستانی گرفتار

190

مکہ مکرمہ:ٹک ٹاک پر نوجوان کو پیسوں کی نمائش کرنا مہنگا پڑگیا

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے  ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والے پاکستانی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعودی پولیس نے گرفتاری کو خفیہ رکھا ہے ملزم کا نام نہیں بتا یا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس کی عمر تیس سال سے کم ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے نا معلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی خطیر رقم کی فخریہ طور پر نمائش کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس کی شناخت کی گئی اور مختصر وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا  کہ نمائش کی جانے والی رقم ایک کمپنی کی ملکیت ہے، جس میں گرفتار ملزم کا ہم وطن ساتھی کام کرتا ہے، دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اوران پر دھوکہ دہی اور سائبرکرائم کے الزام میں تفتیش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.