پشاور :وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،اس موقع پر گورنرشاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم کو کو ر ہیڈ کواٹر کے دورہ کے موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال ،جاری آپریشنز اور سر حد پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو بالخصوص پاک افغان پر سیکورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی صورتحال اور سر حد پر باڑ لگانے کے کام سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.