نواز شریف ویزا ایشو ،مریم نواز نے خاموشی توڑ دی 

218

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ویزا ایشو پر اوپر سے لیکر نیچے تک حکومتی عہدیدار چھلانگیں لگا رہے ہیں ،صاف دکھا ئی دے رہا ہے جعلی حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ۔

 

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کے ویزا ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست لکھی نظر آ رہی ہے ،انہوں نے کہا  اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے۔

 

مریم نواز نے مزید کہا کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں  ہو سکتے ،یہ جانتے ہیں نواز شریف ہی ان کو شکست دے سکتا ہے ،اپنی شکست کو یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں باقی شاید بعد میں پڑھیں گے ،نواز شریف آج ان لوگوں کے اعصاب پر سوار ہے ۔

تبصرے بند ہیں.