لاہور : آئی جی پنجاب انعام غنی نے شاد باغ میں پولیس اہلکار کے شرمناک فعل کا نوٹس لے لیا ۔
آئی جی کے حکم پر تھانہ شادباغ کے پولیس ملازم کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عام آدمی جرم کرے اور سزا کا مستحق سمجھا جاتا ہے تو یہ جرم اگر پولیس والا کرے تو اتنی ہی سزا کا مستحق ہے۔
I have directed CCPO Lahore to suspend, register case against him and arrest him. He will be dismissed from service and convicted too. What is wrong for others is a crime for a police officer. I will never tolerate anything like this. pic.twitter.com/nty3GlObws
— Inam Ghani QPM & Bar, PSP (@InamGhani) August 1, 2021
یاد رہے کہ دو روز قبل تھانہ شادباغ کے پولیس اہلکار ایک خاندان کو پولیس کی گاڑی میں زبردستی بٹھا کر تھانے لے گئے اس دوران متاثرہ فیملی کی ایک خاتون نے احتجاج کیا جس پر پولیس اہلکار نے سب کے سامنے اپنا نفس نکالا اور شدید گالم گلوچ کی ۔
پولیس اہلکار کی اس حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی انعام غنی نے نوٹس لے لیا ۔
تبصرے بند ہیں.