بجلی پر سبسڈی دینے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

171

اسلام آباد: پاور سیکٹر میں آئی ایم ایف کی شرط پر سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

 

آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر میں سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور پاور ڈویژن نے سبسڈی سے متعلق درخواست نیپرا میں دائر کر دی جس پر 9 اگست کو درخواست ہو گی۔

 

درخواست میں لائف لائن صارفین کے لیے سلیب 50 سے بڑھا کر 100 یونٹ کرنے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ کے لیے پروٹیکٹڈ صارفین کی نئی کٹیگری بنانے کی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 301 سے 700 یونٹ کے سلیب کو 4 سلیبز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

نیپرا نے درخواست میں 301 سے 400 اور401 سے 500، 501 سے 600 اور 601 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے بھی الگ سلیب بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے سلیبز بنانے سے بجلی کے ٹیرف پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سر نو تعین کرنا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.