اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے.
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کر دیا اور کہتے ہیں حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پیٹرول بم کا سہارا لیا، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے اور سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ہے،ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ہے اور خان صاحب عوام پر رحم کرو، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو، پیٹرول پر ٹیکسز کم کرو۔
تبصرے بند ہیں.