لاہور: برائلر کی طلب کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہونے کے باعث چکن مزید 7 روپے فی سستا ہو گیا ہے جو مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں عوام کو ریلیف ملنے لگا ہے جو 207روپے فی کلو سے کم ہو کر 200 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 118 روپے جبکہ پرچون ریٹ 126 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو دنوں میں مرغی کا گوشت 17روپے کلو تک سستا ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 190 روپے فی کلو تھی اور آج 183 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل میں زندہ برائلر 118 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 136 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.